عہدیداروں کی تقسیم ، کے سی آر اور چندرا بابو کی 2 ستمبر کو اجلاس میں شرکت

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھرا پردیش میں ان کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو 2 ستمبر کو نئی دہلی میں پرتیوش سنہا کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ دونوں چیف منسٹرس اس موقع پر سنہا کمیٹی کی رپورٹ کو قطعیت دینے میں مدد کے لیے اپنے نظریات کا اظہار کریں گے ۔ بعد ازاں یہ رپورٹ بغ

وارناسی کو ’’اِسمارٹ سٹی‘‘ میں تبدیل کرنے ہند ۔ جاپان معاہدہ

کیوٹو /نئی دہلی ۔30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کا دورۂ جاپان آج ایک اہم معاہدہ کے ساتھ شروع ہوا جس میں ان کے حلقہ انتخاب وارناسی کو جاپان کے تعاون سے ’’اسمارٹ سٹی‘‘ کی طرز پر فروغ دیا جائے گا۔ اس کام میں جاپان کے اسمارٹ سٹی ’’کیوٹو‘‘ کا تجربہ اور تعاون شامل رہے گا۔ وزیراعظم مودی اور وزیراعظم جاپان شنزو اَبے کی آ

مودی حکومت کے 100 دن کی کارکردگی سے عوام ناخوش

ناگپور ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں نریندر مودی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے عوام ناخوش ہیں کیوں کہ وہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے اپنے وعدہ میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔ این سی پی نے کہا کہ مودی نے جو وعدے کئے تھے اس کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ لوک سبھا ایم پی اور این سی پی جنرل سکریٹری طارق انور نے اخباری نمائند

آئی ایس آئی ایس کا بائیکاٹ کیا جائے

کوزی کوڈ ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا کے ایک عالم دین نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے آئی ایس آئی ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے ۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا سنی جمعیتہ علماء شیخ ابوبکر احمد نے فتویٰ میں کہا کہ انتہا پسند تنظیموں کی حمایت اسلامی شریعت کے منافی ہے ۔ عالم اسلام کو مخالف اسلام تنظیموں سے لا

مسلم لڑکے کے ساتھ فرار ہونے والی راجپوت لڑکی کا پتہ چل گیا

جیسلمر ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجپوت فرقہ سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ 19 سالہ لڑکی کا آج پتہ چلالیا گیا جو ایک مسلم لڑکے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور اس کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی مارچ میں شادی ہوئی اور 16 اگست کو لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ لڑکی کے ارکان خاندان نے احتجاجی مظاہ