کا گیس سیفٹی ڈیوائس متعارف LPG

گیس لیکیج سے حفاظت کے ساتھ گیس کی بچت

حیدرآباد 30 اگست (پریس نوٹ ) ایک چھوٹی سی لاپرواہی کے سبب آئے دن گیس لیکیج گیس سلنڈرس کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ کیا ہم جانتے ہیں کہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک سات منزلہ عمارت ڈہ سکتی ہے۔ تقریبا 90 فیصد گیس سلنڈر واقعات لاپرواہی اور شعور کی کمی کے سبب پیش آتے ہیں ۔ یونیورسل الیکٹرانکس اینڈ ہوم اپلائنس گیس لیکیج حادثات سے بچنے گیس سیف ،ڈیوائس کو متعارف کیا ہے ۔ اس ٹکنالوجی سے مزید فائدہ ہوگا کہ فی سال دو گیس سلنڈرس کی بچت کی جاسکے گی ۔ ایل پی جی گیس سیف سے تیزی سے گیس لیکیج ہونے کی صورت میں آٹو میٹک آف سہولت رہے گی ۔ ہلکی لیکیج ٹسٹنگ سہولت، آسانی سے اس کو نصب کیا جاسکے گا اس کے علاوہ 20 فیصد گیس کی بچت ہوگی ۔ گیس Safe کو متعارف کرتے ہوئے سی ای او بن داین گروپ یو اے ای عرفان احمد نے کہا کہ ہندوستان میں ہماری ذیلی کمپنی یونیورسل الیکٹرانکس اینڈ ہوم اپلائنس کی جانب سے گیس سیف کو متعارف کئے جانے پر ہم کو فخر ہے ۔ رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتر کے ہاتھوں گیس سیف ڈیوائس کو متعارف کیا گیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے +91-4–23378777, 9014191106،meuniversal.com پر ربط کریں ۔