مذاکرات کی بات کریں تو مخالف قوم : عمر عبداللہ

سرینگر ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر مقننہ کونسل میں ہند پاک مذاکرات کے احیاء سے متعلق قرار داد پر تنقیدوں کا سامنا کررہے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوام کی رائے کا اظہار کرتے ہیں جو انہیں منتخب کرتی ہے ۔ انہوں نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ کونسل نے مذاکرات کے احیاء کی قرار داد منظور کی اور ہم مخالف قوم ہو

مخالف اِسرائیل موقف رکھنے والے برطانوی ایم پی کو زدوکوب

لندن۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے مخالف اسرائیل موقف رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کو زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ترجمان نے بتایا کہ جارج گیلوے کل رات ناٹنگ ہل میں عوام کے ساتھ تصویرکشی کروا رہے تھے کہ ایک شخص نے انتفادہ کے بارے میں چیختے ہوئے ان پر حملہ کردیا۔ گیلوے بریڈفورڈ ویسٹ کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ

مودی حکومت میں فرقہ وارانہ فسادات

نئی دہلی ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین یونین مسلم لیگ لیڈر ای احمد نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور اس سال مئی میں نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ پر احتجاج کیا اور پارٹی کی تشویش سے واقف کروایا ۔ یہ غور طلب امر ہے کہ 16 مئی 2014 ء کے بعد سے ملک میں فرقہ و

ممتا بنرجی سے اتحادممکن نہیں

کولکتہ ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو پارٹیوں نے جس میں بڑی حلیف پارٹی سی پی آئی ایم بھی شامل ہے آج بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ۔ کل ہی چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ کمیونسٹوں کے بشمول سیاست میں کوئی بھی ’’اچھوت‘‘ نہیں ہوتا ۔ سی پی آئی لیڈر گرداس دا

بی جے پی میں شمولیت پر چیف منسٹر دہلی بنانے کی پیشکش

نئی دہلی۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمان نے انہیں پیشکش کی کہ وہ اپنے دیگر عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کے ساتھ اگر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں اور تشکیل حکومت میں مدد کریں تو انہیں دہلی کا چیف منسٹر بنایا جائے گا۔ کمار وشواس نے لوک سبھا انتخابات میں نائب صدر کان

گنیش جلوس کے دوران فساد

ودودھرا ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فتح پور علاقہ میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ایک گروپ نے گنیش جلوس پر سنگباری کی ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کل رات پیش آیا ۔ وددھرا سٹی جوائنٹ پولیس کمشنر ڈی جے پٹیل نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد نے گنیش چتورتھی کے موقع پر نکالے گئے جلوس پر سنگباری کی جس کے خلاف عوام نے احتجاج کیا اور تشدد برپا ہوا۔ پ

مظفرنگر میں تازہ فساد ، صورتحال کشیدہ ، مسلم طلباء کو شدید زدوکوب

مظفر نگر۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جاٹ کالونی کے چند افراد نے ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے چار طلباء کو شدید زدوکوب کیا جس کے بعد فساد پھوٹ پڑا اورصورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ مسلمانوں نے جاٹ طبقہ کے افراد کی زیادتیوں پر احتجاج کیا ۔گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب کل شام جاٹ کالونی میں ٹیوشن کلاس میں شرکت کیلئے چار مسلم

شیشہ و تیشہ

انورؔ مسعود
کچھ کہاں سب !
اک غبارستان برپا کر گئی ہیں موٹریں
گرد کی موجیں اُٹھیں اور ایک طوفاں ہوگئیں
راہرو جتنے تھے سب آنکھوں سے اوجھل ہوگئے
’’خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں‘‘
……………………………
فرید سحرؔ
غزل (مزاحیہ)
کسی سے عشق لڑانا کوئی مذاق نہیں
پھر اس کے ناز اُٹھانا کوئی مذاق نہیں

باغیوں نے یوکرین کا جنگی طیارہ مار گرایا

کیف ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی سرکاری افواج کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسند باغیوں نے ایک میزائل حملے میں یوکرائنی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ اس حملے میں طیارے کا پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی فضائیہ کے اس فائٹر طیارے کی

افغانستان انٹلیجنس ادارے کے دفتر پر حملہ، 6ہلاک

کابل۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے بتایا کہ کار بم حملے کے بعد مسلح طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔افغانستان میں انٹیلی جنس ادارے کے ایک دفتر پر خودکش کار بم دھماکے اور مسلح طالبان کے حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے

شام : بازیابی کی کوشش جاری ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں یرغمال بنائے جانے والے یو این امن مشن کے عہدیدار خیر و عافیت سے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔جمعہ کی رات گئے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے بتایا کہ جولان کے پہاڑی علاقے سے شدت پسندوں کی طرف س