ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام بروز یکشنبہ منعقد شدنی 1110 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک آیت جلیلہ کے تفسیری ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت الیاس علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت زبرقان ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 856 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔۔