ڈانس بیلے داستان گولکنڈہ حیدرآباد کا انعقاد

ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی، زاہد علی خان کی جانب سے شفیع ماسٹر کے فن کی ستائش
حیدرآباد ۔ 30 اگست (راست) حیدرآباد کا اسٹیج ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور یہاں کے لوگ اس کی بھرپور پذیرائی کرتے ہیں۔ چنانچہ 25 اگست کو رویندرا بھارتی تھیٹر میں فائن آرٹس اکیڈیمی کی جانب سے رائٹر ڈائرکٹر محمد شفیع ماسٹر کا تحریر کردہ ڈانس بیلے داستان گولکنڈہ حیدرآباد نہایت کامیاب شاندار انداز میں پیش کیا گیا جس کو سامعین نے بے حد پسند کیا۔ سلاطین قطب شاہوں کے کارناموں کو پیش کیا گیا خصوصاً محمد قلی قطب شاہ اور بھاگ متی کی داستان عشق عمدہ طریقہ سے پیش کیا گیا۔ محمد قلی فائق الرحمن اور بھاگ متی پوروی اگروال نے نہایت عمدہ اداکاری کی۔ ایرانی و مصری حسینہ، کشمیری حسینہ کا رقص قلی قطب شاہ کو لبھانے والی رقاصہ اور تارامتی، اونتی، ہیماوتی، سریتا نے عمدہ رقص پیش کیا۔ عبداللہ قطب شاہ، آنند کرن اور ابوالحسن تانا شاہ کا کردار خان اطہر (شاعر) اور بتکما ڈانس قلی قطب شاہ پیش کیا گیا۔ تاناشاہ سلیم خاں انجینئر، مادنا کا غلام جیلانی، عبدالرزاق لاری، سورج کرن، رائے راؤ وزیر امان فرشوری اور دھن راج، وینو، گیانیشور، ہیمنت راؤ کولا، نارائن بتکماں رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے کی۔ مہمان خصوصی محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ، محمد قمرالدین انجینئر، شوکت صوفی، فنکاروں میں صداقت نامہ تقسیم کئے گئے۔ شفیع ماسٹر نے مہمانوں کی گلپوشی کی۔ محمد محمود علی نے شفیع ماسٹر کو داستان گولکنڈہ حیدرآباد شاندار پیشکشی پر ایوارڈ دیا۔ اس پروگرام کو اردو اکیڈیمی، کلچر ڈپارٹمنٹ، آندھرا بینک، اسٹیٹ بینک حیدرآباد نے اسپانسر کیا۔ اس پروگرام کی کارروائی اسلم فرشوری نائب صدر فائن آرٹس اکیڈیمی نے بڑی عمدگی سے چلائی۔