میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے کونسلنگ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( آئی این این) : تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں واقع کالجوں میں تعلیمی سال 2014-15 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کی کونسلنگ آج سے 5 مراکز پر شروع ہوگئی ہے ۔ یہ مراکز آندھرا پردیش میں 3 اور تلنگانہ میں 2 ہیں ۔ این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت اینڈ سائنس نے ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ وجئے واڑہ ، جے این ٹی یو کیمپس کوکٹ پلی حیدرآباد ، اسکول آف ڈسٹینس ایجوکیشن آندھرا یونیورسٹی وشاکھا پٹنم ، اولڈ ایم بی اے بلڈنگ سری وینکٹیشورا یونیورسٹی تروپتی اور آن لائن کونسلنگ سنٹر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کے لیے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ خانگی اور سرکاری کالجوں میں اوپن زمرہ کے تحت ایک تا 1500 رینک تک آج کونسلنگ کی گئی جب کہ 1501 تا 4500 رینک بروز اتوار اور 6501 تا 8500 رینک بروز پیر بہ اوقات صبح 9 بجے تا ایک بجے دوپہر کونسلنگ ہوگی ۔۔