میڈیکل فیس میں اضافہ ،کے سی آر پر بی جے پی کی تنقید

حیدرآباد ۔ 30 اگست (آئی این این) تلنگانہ بی جے پی نے میڈیکل فیس میں اضافہ کیلئے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہاں تلنگانہ بی جے پی آفس پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی رکن عاملہ ناگم جناردھن ریڈی نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں میں میڈیکل فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ یہ اے پی میں 55 لاکھ، کرناٹک میں 3.5 لاکھ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ خانگی میڈیکل کالجس کے رویہ کے بعد میڈیکل فیس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔