مسلم لڑکے کے ساتھ فرار ہونے والی راجپوت لڑکی کا پتہ چل گیا

جیسلمر ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجپوت فرقہ سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ 19 سالہ لڑکی کا آج پتہ چلالیا گیا جو ایک مسلم لڑکے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور اس کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی مارچ میں شادی ہوئی اور 16 اگست کو لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ لڑکی کے ارکان خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دوسرے فرقہ کے مکانات کو نشانہ بنایا تھا ۔ اس لڑکی کا آج پتہ چل گیا اور اسے واپس لالیا گیا لیکن وہ اپنے والدین کے گھر جانے سے انکار کررہی ہے ۔ اسے ناری نکتین میں رکھا گیا ہے ۔