چیف منسٹر اے پی چندرا بابو کی حمایت و تائید میں وائی ایس آر سی پی ایم پی گیتا کی تائید

پارٹی میں خواتین کا احترام نہ کرنے کا الزام ،معطلی پر تلگودیشم سے مقابلہ کا اعلان
حیدرآباد 30 اگست (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ مسز کے گیتا نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندار بابو نائیڈو کی بھر پور تائید کرتے ہوئے اسمبلی میں جگن موہن ریڈی اور پارٹی کے دوسرے ارکان اسمبلی کی جانب تلگودیشم حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم حکومت کے ابھی تین ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے اس سے قبل قائد اپوزیشن مسٹر جگن موہن ریڈی کی جانب سے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش کو ترقی دینے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں مالی بحران اور دوسرے مسائل کے باوجود مرکز سے خوشگوار تعلقات بناتے ہوئے کام کررہے ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کے بجائے شخصی طور پر چندرا بابو نائیڈو اور تلگودیشم حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کررہے ہیں مگر وہ بھول رہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ۔ اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرنے میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں خواتین کا کوئی احترام نہیں ہے ۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے سوشیل میڈیا میں ان کی توہین کی گئی مگر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں وہ عوامی خدمات انجام دینے کیلئے سیاست میں آئی ہیں اگر پارٹی سے انہیں معطل کیاجاتا ہے تو وہ تلگودیشم کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ کامیاب ہوں گی ۔ انہوں نے ان پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے کئے جانے والے تنقیدوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی بھی مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوئی ہیں ۔
ڈپارٹمنٹ آف کمیونکیشن اینڈ جرنلزم او یو کو 1.83 کروڑ امداد منظور
حیدرآباد ۔ 30 اگست (پریس نوٹ) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے سنٹر فار اڈوانسڈ اسٹڈی (سی اے ایس) کیلئے 1.83 کروڑ روپئے کی منظوری اور شعبہ کمیونکیشن اور جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی میں اس کی میعاد میں مزید پانچ سال توسیع دی ہے تاکہ اس دوران تحقیقی کام کو ترقی دی جاسکے اور میڈیا کریڈیبلیٹی لیاب (ایم سی ایل) ماس کمیونکیشن ڈاکومنٹیشن سنٹر (ایم سی ڈی سی) کو قائم کیا جاسکے اور ٹریننگ انفراسٹرکچر کو مزید تقویت پہنچائی جاسکے۔