جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں آج عازمین حج کا اجتماع

حیدرآباد 30 اگست (پریس نوٹ )تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے دسواں تربیتی اجتماع اتوار 31 اگست کو صبح 10 بجے دن تا 5 بجے شام جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبر آئی ٹی آئی گلڈ میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی قاسمی امام و خطیب مسجد ٹین پوش بعنوان فضائل و منکرات حج ، مولانا مفتی تجمل حسین امام خطیب مسجد حسینی بعنوان مناسک حج و عمرہ اور مفتی محمد امجد قاسمی استاد مدرسہ خیر المدارس آداب زیارت روضہ نبوی ﷺ کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ اس تربیتی اجتماع میں سفر حج ،کسٹمس وغیرہ سے متعلق اہم امور کی وضاحت کی جائے گی ۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ ہوگا ۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانیو الے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ جناب عبدالحمدی ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے شرکت اور استفادہ کی اپیل کی ہے ۔
APas گولڈن جوبلی سائنس کانگریس 2014ء نومبر میں مقرر
حیدرآباد ۔ 30 اگست (این ایس ایس) اے پی اکیڈیمی آف سائنس، سی ایس آئی آر، آئی آئی سی ٹی اور سی ایس آئی آر، سی سی ایم پی کے اشتراک سے Apas گولڈن جوبلی سائنس کانگریس 2014ء کا 13 تا 15 نومبر انڈین انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) پر اہتمام کررہی ہے۔