عہدیداروں کی تقسیم ، کے سی آر اور چندرا بابو کی 2 ستمبر کو اجلاس میں شرکت

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھرا پردیش میں ان کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو 2 ستمبر کو نئی دہلی میں پرتیوش سنہا کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ دونوں چیف منسٹرس اس موقع پر سنہا کمیٹی کی رپورٹ کو قطعیت دینے میں مدد کے لیے اپنے نظریات کا اظہار کریں گے ۔ بعد ازاں یہ رپورٹ بغرض منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کی جائے گی ۔ آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کی تقسیم کو وزیر اعظم کے دفتر سے منظور ہوجانے کے بعد مزید کسی تاخیر کے بغیر یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔۔