بی یو ایم ایس انٹرنس کے نتائج کا اعلان

ادارہ سیاست سے کوچنگ کے مثبت نتائج برآمد
حیدرآباد ۔ 30 اگست (راست) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ نے بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ 2014-15ء کے نتائج کا آج اعلان کردیا۔ یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کیلئے جملہ 700 طلباء و طالبات نے بمسیٹ میں شرکت کی جن میں جملہ 482 طلباء و طالبات نے رینک حاصل کیا جن میں لڑکیوں کی تعداد 417 اور لڑکوں کی تعداد 67 ہے۔ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں جملہ 75 نشستیں اور ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول میں جملہ 50 نشستیں ہیں۔ یہاں یہ کہنا بے محل نہ ہوگا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے گذشتہ کئی برسوں سے بمسیٹ کی کوچنگ کا انتظام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر کیا جارہا ہے جہاں حیدرآباد کے ماہر اساتذہ جناب محمد اکبر الدین صدیقی، ڈاکٹر میراکبر علی اور ڈاکٹر کلیم جلیلی گذشتہ 4 ماہ سے بمسیٹ کی کوچنگ دے رہے ہیں جن میں 80 فیصد سے زائد نتائج ادارہ سیاست سے کوچنگ حاصل کرنے والوں کے ہیں۔ تمام طلباء و طالبات نے جنہوں نے ادارہ سیاست کی کوچنگ حاصل کی ہے وہ فون نمبر 9391160364 پر صبح 11 تا 2 بجے دن تک ربط کریں۔