جگا ریڈی کی عدالت میں خود سپردگی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : حلقہ لوک سبھا میدک کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ٹی جئے پرکاش ریڈی عرف جگا ریڈی نے آج خود کو عدالت کے سپرد کردیا جو دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔ 2011 کے دوران انہوں نے سداشیو پیٹ کی ایک راشن کی دکان پر ناقص چاول کی سربراہی کی شکایت کرتے ہوئے بحث کے بعد ایک اس شخص پر حملہ کردیا تھا ۔ 2012 کے دوران جگا ریڈی نے اپنا قافلہ روکنے پر تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی کے قائدین پر حملہ کردیا تھا ۔ اس مقدمہ میں ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا جس پر انہوں نے آج عدالت میں خود سپردگی کی ۔۔