دفتر سیاست میں آج مرد حضرات کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 30 اگست (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا اتوار 31 اگست کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے علاوہ دیگر حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے لئے جائیں گے۔ تمام رجسٹرڈ مریض سے کیمپ سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ ڈاکٹر غوث الدین نے بتایا کہ کیمپ مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔