پرگی میں پرامن رائے دہی

پرگی یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرگی میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر عوام صبح 7 بجے سے قبل ہی پولنگ بوتھ پر انتظار کرتے دیکھے گئے ۔ پرگی اسمبلی حلقہ کے دوما منڈل کلچرلہ منڈل ، گنڈیڈ منڈلا پوڈور منڈلوں میں عوام میں زبردست خوش و خروش دیکھا گیا ۔ پرگی میں رائے دہندوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے بعض مقام

مودی کو الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی کرنی چاہئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کا بیان

نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو چاہئے کہ الیکشن کمیشن کو معذرت خواہی کا مکتوب روانہ کریں کیونکہ اُنھیں ’’غلط قدم اُٹھاتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘‘۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کل ہند کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب کوئی غلط اقدام پر پکڑا جاتا ہے تو باعزت طریقہ معذرت خواہی روانہ ک

سعودی جرنلسٹ شعبۂ او آئی سی کی پہلی خاتون سربراہ

ریاض ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی صحافی مھا عقیل کو اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم ’او آئی سی‘ کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ مھا عقیل اس سے پہلے او آئی سی کے ترجمان جریدے کی مدیر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ کسی خاتون کا او آئی سی کے کسی شعبے کی سربراہ مقرر ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اپنی نئی تقرری کے حوالے

نریندر مودی کو پاکستان بھیج دو : لالو پرساد

پٹنہ ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف ایک پاکستانی وزیر کے ’’عدم استحکام‘‘ کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آر جے ڈی قائد لالو پرساد نے آج کہاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پاکستان بھجوادینا چاہئے اِس کے بعد ہی عدم استحکام کا کوئی سوال پیدا ہوسکے گا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کو پاکستان بھجوانا اُن کی ’’

گجرات میں جاسوسی کمیشن کیلئے کوئی جج راضی نہیں ہوگا: جیٹلی

نئی دہلی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کی جانب سے گجرات میں جاسوسی کے تحقیقاتی کمیشن کے لئے ایک جج کو نامزد کرنے کے امکانات کے پیش نظر بی جے پی نے آج اُمید ظاہر کی کہ کوئی بھی جج اپنے آپ کو سیاسی کارروائیوں میں ملوث کرنے اور بدنام ہونے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ کارروائی عدالتی وقار کے منافی ہے۔ بی جے پی قائد ارون جیٹ

پرینکا گاندھی نے ایس پی جی کا حفاظتی حصار توڑ دیا

امیتھی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی نے آج ایس پی جی کا صیانتی حصار توڑ دیا اور ضلع امیتھی کے علاقہ تلوئی میں انتخابی مہم چلانے روانہ ہوگئیں۔ اعلیٰ ترین حفاظتی محکمہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کی جانب سے پرینکا گاندھی کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ کانگریس کی انتخابی مہم چلانے والی مشہورشخصیت جب گوری گنج کے قریب گاندھی نگر پہونچ

لالو پرساد کے کانگریس سے خوفزدہ ہونے پر راج ناتھ سنگھ کو حیرت

مظفر پور (بہار) ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج اظہار حیرت کیاکہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کانگریس سے کیوں خوفزدہ ہیں اور یہ جاننے کے باوجود کہ ملک گیر سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور کرپشن کے غلبہ کی کانگریس ہی ذمہ دار ہے، اُس کی تائید کیوں کررہے ہیں۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے

مودی کیخلاف انتہائی توہین آمیز تبصرہ پر الیکشن کمیشن

نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کی سرزنش کی کیونکہ انھوں نے نریندر مودی کے خلاف انتہائی توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ جبکہ وہ کانپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ وجہ بتاؤ نوٹس کے جواب میں ورما نے جو صفائی پی

گجویل حلقہ اسمبلی میں پرامن رائے دہی کا انعقاد

گجویل ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چہارشنبہ کو ہوئے عام انتخابات میں حلقہ اسمبلی کے چھ منڈلوں میں چھوٹے چھوٹے واقعات اور الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خرابی سے رائے دہی میں کچھ دیر کیلئے قلل ہونے پر رائے دہندوں کو اپنے حق ووٹ کا استعمال کرنے میں تھوڑا سا وقت لگا ۔ حلقہ اسمبلی گجویل کے چھ منڈلوں میں الیکشن عہدیداروں کی جانب سے بنائے

کریم نگر میں مجموعی طور پر رائے دہی پرامن

کریم نگر ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کریم نگر میں پرامن طریقہ پر رائے دہی اختتام کو پہونچی ۔ 13 اسمبلی حلقوں کی نشست کیلئے جملہ 168 امیدوار میدان میں اپنی قسمت کی آزمائی کیلئے ٹھہرے ہوئے تھے ۔ 2 پارلیمانی حلقوں کریم نگر ، پداپلی کی نشستوں کیلئے جملہ 34 امیدوار میدان میں تھے ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جملہ

شادنگر میں 83 فیصد پولنگ

شادنگر ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی شادنگر کے کتور منڈل ، کیٹم پیٹ منڈل ، فرخنگر منڈل اور کندورگ منڈل کے تمام پولنگ مراکز پر رائے دہی جزوی طور پر پرامن رہی ۔ پولنگ کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل اچانک غیرموسمی بارش کی وجہ سے رائے دہندگان کو پولنگ مراکز پر پہونچنے میں دشواری پیش آئی ۔ اس کے علاوہ شادنگر حلقہ کے چاروں منڈل

راماگنڈم میں 65 فیصد پرامن رائے دہی

گوداوری کھنی ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی راماگنڈم میں پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ صبح 7 بجے سے ہی دھوپ کے پیش نظر اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پولنگ مراکز پر عوام قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے ۔ جملہ 2,09,875 ووٹرس میں 1,39,560 ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس طرح جملہ 65 فیصد رائے دہی ری

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہوگی

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن اسمبلی ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی سرسلہ کے ٹی آر ( کلواگنٹہ تارک راماراؤ ) نے دعوی کیا کہ آئندہ دنوں ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی حکومت ہوگی ۔ کے ٹی آر گمبھی راؤ پیٹ میں مقامی اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام صد فی

ضلع کریم نگر میں کانگریس کی کامیابی کا ادعا

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر کٹکم مرتینجم نے دعوی کیا کہ ضلع کریم نگر میں ایک یا دو اسمبلی نشستوں کے علاوہ تمام کی تمام اسمبلی کی نشستوں پر کانگریسی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔ مرتینجم یہاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام اچھی طرح جانتی ہے ک

تلنگانہ کے پہلے انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ رائے دہی

کریم نگر۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے رائے دہندوں میں شعور بیداری کی وجہ سے رائے دہی میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ضلع بھر میں 75.20 فیصد رائے دہی ہوئی۔ چناؤ کمیشن کی جانب سے شروع کردہ بیداری پروگرامکا بہتر نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ تیز دھوپ کے باوجودنوجوانوں اور بزرگوں نے پولنگ سنٹرس پہنچ کراپنا ووٹ دیا۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعدیہ پہلا چ

کورٹلہ میں برقی خلل سے انتخابی مراکز پر مشکلات

کورٹلہ۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ میں پارلیمنٹ و اسمبلی انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ صبح 7بجے سے پولنگ بوتھس پر ووٹرس قطار میں کھرے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ کئی ووٹرس کو ووٹر سلپ نہ ملنے پر ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولنگ کے اوقات میں برقی سربراہی میں خلل پر چند انتخابی مراک

تلنگانہ میں رائے دہی مجموعی طور پر پُرامن، 15کیسس درج

حیدرآباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی کیلئے ہوئے انتخابات مجموعی طور پر پُرامن رہے تاہم مختلف علاقوں میں تشدد کے اکا دکا واقعات رونما ہوئے ۔ پولیس نے 15کیسس درج کئے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی پولنگ کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دونوں شہروں میں انتخابات کے دوران قائدین

اوپنین اور اکزٹ پولس پر 16مئی تک پابندی

حیدرآباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت منعقدہ انتخابات اور 7مئی کو منعقد ہونے والے دوسرے مرحلہ کے انتخابات سے متعلق اوپینین پول اور ایکزٹ پول کی پیشکشی پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر 16مئی تک نافذالعمل رہے گی۔ کوئی بھی ٹی وی چینل ( الیکٹرانک میڈیا ) یا کسی بھی اخبار ( پرنٹ میڈیا ) می

Categories Uncategorized

بی جے پی کو ووٹ دینے چندرا بابو نائیڈو کے انکشاف پر تنازعہ

حیدرآباد/30اپریل، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد مرکز رائے دہی کے قریب بی جے پی کے حق میں اپنا ووٹ دینے سے متعلق کئے گئے انکشاف اور ریاستی چیف الکٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل کی جانب سے مسٹر نائیڈو کے انکشاف پر اپنے ظاہر کردہ خیال پر آج ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ ت