کریم نگر میں مجموعی طور پر رائے دہی پرامن

کریم نگر ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کریم نگر میں پرامن طریقہ پر رائے دہی اختتام کو پہونچی ۔ 13 اسمبلی حلقوں کی نشست کیلئے جملہ 168 امیدوار میدان میں اپنی قسمت کی آزمائی کیلئے ٹھہرے ہوئے تھے ۔ 2 پارلیمانی حلقوں کریم نگر ، پداپلی کی نشستوں کیلئے جملہ 34 امیدوار میدان میں تھے ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے جملہ 28 لاکھ 25 ہزار 945 افراد کو حق رائے دہی تھا جس میں سے 14 لاکھ 7 ہزار 800 خواتین ، 14 لاکھ 17 ہزار 995 مرد اور 150 دیگر شامل تھے ۔ رائے دہی کیلئے 3419 مرکز رائے دہی قائم کئے گئے اور یہاں 12530 الکٹرانک ووٹنگ مشین رکھے گئے ہیں ۔ صبح 9 بجے تک کورٹلہ 10.73 فیصد ، جگتیال 14.50 ، دھرم پوری 17.99 ، منتھنی 15.42 ، پداپلی 13.90 ، کریم نگر 12.85 ، چیرڈنڈی 14.82 فیصد ، ویملواڑہ 15.79 ، سرسلہ 17.79 ، ماناکنڈور 15.45 ، حضورآباد 15.37 ، حسن آباد 15.86 فیصد مجموعی طور پر 14.87 فیصد رائے دہی ہونے کی اطلاع ملی ۔ 11 بجے تک کورٹلہ 23.98 فیصد ، جگتیال 29.28 ، دھرم پوری 37.83 ، رام گندم 32.25 ، منتھنی 35.23 ، پداپلی 32.23، کریم نگر 27.33 ، چیرڈنڈی 29.31 ، ویملواڑہ 34.71 ، سرسلہ 35.44 ، ماناکنڈور 33.47 ، حضورآباد 29.23 ، حسن آباد 36.77 مجموعی طور پر 31 فیصد راہی دے ہوئی ۔