پرگی میں پرامن رائے دہی

پرگی یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرگی میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر عوام صبح 7 بجے سے قبل ہی پولنگ بوتھ پر انتظار کرتے دیکھے گئے ۔ پرگی اسمبلی حلقہ کے دوما منڈل کلچرلہ منڈل ، گنڈیڈ منڈلا پوڈور منڈلوں میں عوام میں زبردست خوش و خروش دیکھا گیا ۔ پرگی میں رائے دہندوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے بعض مقامات پر شامیانے نصب کئے گئے تھے ۔ شدید دھوپ کے باوجود بھی ووٹ ڈالے گئے ۔ پرگی اسمبلی حلقہ کے تمام منڈلوں میں اور گاؤں میں بھی پولنگ بوتھ پر پولیس کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ رائے دہی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ پرگی میں پولنگ 71.38 فیصد ہوئی ۔