تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہوگی

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن اسمبلی ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی سرسلہ کے ٹی آر ( کلواگنٹہ تارک راماراؤ ) نے دعوی کیا کہ آئندہ دنوں ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی حکومت ہوگی ۔ کے ٹی آر گمبھی راؤ پیٹ میں مقامی اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام صد فیصد ووٹ کا استعمال ٹی آر ایس کے حق میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے رائے دہندے تمام سیاسی جماعتوں کے جھوٹ پر مبنی باتوں کو مسترد کر کے اپنے ووٹ کا استعمال ٹی آر ایس کے حق میں کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی ٹی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد ہی ہوگی۔ آپ اور ہم نے 14 سالوں کے درمیان علحدہ ریاست کی تشکیل کی جدوجہد میں گزارے ، اب ہمیں تلنگانہ کی ترقی کی کوشش کرنی ہوگی ۔ اس موق پر ملوگاری نرساگوڑ ، کملا ریڈی ، وینکٹ سوامی ، ڈاکٹر راجہ رام ، لنگم ، مجبور علی ، ولایت ، احمد ، جمشید ، وغیرہ موجود تھے ۔