راماگنڈم میں 65 فیصد پرامن رائے دہی

گوداوری کھنی ۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی راماگنڈم میں پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ صبح 7 بجے سے ہی دھوپ کے پیش نظر اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پولنگ مراکز پر عوام قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے ۔ جملہ 2,09,875 ووٹرس میں 1,39,560 ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس طرح جملہ 65 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ پولنگ مراکز پر مسلم خواتین نوجوانوں ضعیف حضرات اور معذور افراد نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ کانگریس کے مسلم امیدوار بابر سلیم نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا سابق ایم ایل اے ستیہ نارائنا ٹی آر امیدوار نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ ایلیا یاڈور کوشیکا ہری ، راج ٹھاکر مکھن سنگھ ، کے چندر آزاد امیدواروں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ 2 پارٹی امیدوار اور یہ چار آزاد امیدواروں میں سخت مقابلہ ہے ۔ ان امیدواروں کو 16 مئی تک انتظار کرنا پڑے گا ۔ جملہ 27 امیدوار میدان میں ہیں ۔ پولنگ بوتھ نمبر 249 پر مشین خراب رہنے کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے رائے دہی شروع ہوئی اور رائے دہی کے دوران 15 پولنگ مراکز پر مشینیں کچھ دیر کیلئے خراب ہوگئیں ۔ درست ہوتے ہی رائے دہی جاری رہی پولنگ مراکز پر پینے کا پانی کا نظم بھی تھا ۔ چند حساس مقامات پر CCTV کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے ۔ پولیس کا معقبول بندوبست کیا گیا تھا ۔