بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ووٹ کا استعمال

حیدرآباد۔/30اپریل، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے3اضلاع میں دیہی عوام نے بہتر سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپنے حق ووٹ کا استعمال کیا۔ ضلع کھمم میںجولہا پاڈو منڈل کے مکینوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے ووٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مواضعات اور تانڈوں کو ترقی دینے اپنے مطالبہ کو قبول کرنے پر زور دیا۔