کانگریس قائدین جھوٹ کے غبارے

بیجاپور۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے ’’غبارے ‘‘ والے ریمارک پر جوابی تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہا کہ کانگریس کے نائب صدر کو گجرات پر تنقید کرنے کے بجائے قوم کی جانب توجہ دی جانی چاہیئے ۔ان کی والدہ سونیا گاندھی نے ہی میری ریاست کو نمبر ایک قرار دیا ہے ۔ اگر آپ سونچتے ہو کہ گجرات کی ترقی ایک غب

اتحاد وقت کا تقاضہ‘ عرب لیگ کونسل کے ارکان سے امیر قطر کی اپیل

دوحہ۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ امیر قطر صاحب السمو شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترقیات کے لئے پائی جانے والی والی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے نئے ماڈل کو دریافت کریں جس میں خصوصاً غربت، بیروزگاری، پسماندگی اور عوامی صحت کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

دوحہ میں بارش سے عام زندگی مفلوج

دوحہ۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شدید بارش کی وجہ سے دوحہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی جیسا کہ نشیبی علاقوں میں عوام کو بارش کے پانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تصاویر میں طلبہ اور اولیائے طلبہ ایم ای ایس انڈین اسکول سے باہر آتے ہوئے۔ ویسٹ بے علاقہ میں شدید بارش کی وجہ سے گاڑیاں ٹھہر گئیں جبکہ سلوا روڈ کا فضائی منظر جس میں بارش کا پ

ریاست بھر میں بلدیات کے انتخابات کیلئے 75 فیصد رائے دہی ،شدید دھوپ کے باوجود رائے دہندوں میں جوش و خروش

حیدرآباد 30 مارچ ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے 10 میونسپل کارپوریشن اور 146 بلدیات کیلئے آج منعقدہ رائے دہی کا اختتام عمل میں آیا جو کہ ما سواء چند معمولی واقعات کے بحیثیت مجموعی رائے دہی پرامن رہی۔ آج یہاں مسٹر بی رما کانت ریڈی کمشنر ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست بھر میں ہوئی رائے دہی کا اوسط زائداز 75 فیصد ر

کنگ کوٹھی میں آتشزدگی، کپڑے کی دکان خاکستر

حیدرآباد ۔ /30 مارچ (سیاست نیوز) کنگ کوٹھی شیر گیٹ کے قریب پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں شارٹ سرکٹ سے کپڑے کی دوکان جلکر خاکسر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شام کنگ کوٹھی کے قریب واقع ایک دوکان میں اچانک دھواں دیکھا گیا جس پر مقامی عوام نے فائر انجن عملہ کو آگاہ کیا ۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور علاقہ میں سنسن

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد /30 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الثانی 31 مارچ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین

صدر ٹی آر ایس کے سی آر پر ’’غداران‘‘ تلنگانہ‘‘ کی حمایت کرنے کا الزام

حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔ صدرنشین تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام ریڈی نے آج صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ پر برسرعام تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر ’’غدارانِ تلنگانہ‘‘ کی حمایت کرتے ہوئے انہیں اہمیت دے

ووٹ اور 10 روپے نوٹ کا عطیہ دینے ملکاجگیری امیدوار پروفیسر ناگیشور کی اپیل

حیدرآباد 30 مارچ (این ایس ایس) دو مرتبہ ایم ایل سی منتخب ہونے والے کے ناگیشور راؤ نے جو آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری سے بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کے حلقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ انھیں ووٹ دینے کے علاوہ 10 روپئے عطیہ دیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکے۔ آج ملکاجگیری می

ٹرین پٹریاں عبور کرنے کی کوشش مزدور ہلاک

حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ریلوے کنٹراکٹ مزدور ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ودیا نگر تا جامعہ عثمانیہ کے درمیان ایک تجرباتی ٹرین چلائی جارہی تھی اور 40سالہ کیندرا اس ٹرین کی زد میں آگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی محکمہ ریلوے کی کنٹراکٹ ملازمہ تھی اور برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے اس س