سیما آندھرا میں جگن کی حکومت کے قیام کا امکان

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی 130 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی ،تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو سبقت

حیدرآباد 30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) این ٹی وی سروے ۔ نیلسن نے آندھرا پردیش میں لوک سبھا انتخابات اور دو ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ این ٹی وی سروے کے پیش قیاسی سے متعلق سیما آندھرا میں اسمبلی کی 175 کے منجملہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 129 تا 133 نشستیں حاصل ہوں گی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی سیما آندھرا میں حکومت تشکیل دے گی۔ 46 تا 42 نشستوں کے ساتھ تلگودیشم دوسری بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھرے گی ۔ دیگر جماعتوں کو1 تا 4 نشستیں حاصل ہونے کی توقع ہے۔ لوک سبھا کی 25نشستوں کے منجملہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 19 تا 21 نشستیں اور تلگودیشم کو 4 تا 6 نشستیں حاصل ہوگی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 48 فیصد ، تلگودیشم پارٹی کو تقریبا 40 فیصد دوسری جماعتوں کو 9.5 فیصد اور کانگریس کو صرف 5 فیصد ووٹ حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ۔ نیلسن سروے رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں اسمبلی کی 119 نشستوں کے منجملہ کے چندر شیکھر راو کے زیر قیادت ٹی آر ایس کو 51 تا 57 ، کانگریس کو 46 تا 52 ، تلگودیشم کو 4 تا 6 ، بی جے پی کو 5 تا 8 مجلس اور دیگر کو 7 تا 10 اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 1 تا 3 نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ تلنگانہ میں لوک سبھا کی 17 نشستوں کے منجملہ کانگریس کو 7 تا 9 ، ٹی آر ایس کو 6 تا 8 تلگودیشم کو 0 تا 1 وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو 0 تا 1 ، بی جے پی کو 1 ، مجلس کو 1 تا 2 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔