نئے نیوکلیئر تجربہ کا امکان برقرار: شمالی کوریا

سیول۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کوریا نے آج کہا کہ وہ نئے نیوکلیئر تجربہ کے امکان کو مسترد نہیں کرے گا۔ اس نے اپنے حالیہ وسط مسافتی میزائل کی پرواز کا دفاع بھی کیا جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارہ کی جانب سے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شم

لبنان میں خودکش بم حملہ‘ ایک فوجی ہلاک

بعلبک۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش کار بم دھماکہ سے جو مشرقی لبنان میں شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں فوجی چوکی پر کیا گیا، کم از کم ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے اپنی کار کو لبنانی فوج کی چوکی کے روبرو آرسل کے علاقہ میں اقابت الجرد کے مقام پر فوجی چوکی کے روبرو دھماکہ سے اڑادیا۔ ابتدائی اطل

دو لاکھ سپاہی‘ ہزاروں گاڑیاں‘ بیسیوں ہیلی کاپٹرس

نئی دہلی۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ دو لاکھ سے زیادہ بندوق بردار نیم فوجی سپاہی، ہزاروں گاڑیاں اور تقریباً 12 ہیلی کاپٹرس ملک گیر سطح پر بِلارکاوٹ اور تشدد سے پاک لوک سبھا انتخابات کے لئے تعینات کئے جائیں گے جن کا آغاز 7 اپریل سے ہورہا ہے۔ 9 مرحلوں پر مشتمل انتخابات تقریباً دو ماہ تک جاری رہیں گے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 543 انتخابی حلقوں م

معاشی ابتر حالات پر چدمبرم کو یشونت سنہا کا سوالنامہ

نئی دہلی۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینئر بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے وزیر فینانس پی چدمبرم پر ملک کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ، معاشی ترقی اور روزگار کے محاذوں سے متعلق 18 نکاتی سوالنامہ پیش کیا ہے۔ یشونت سنہا نے جو خود وزیر فینانس رہ چکے ہیں، دعویٰ کیا کہ یو پی اے۔I (2004ء تا 2007ء) کے دوران

اشوک چوہان کو ٹکٹ دیئے جانے کا مذاق

امراوتی/اکولہ/ناندیڑ۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی نے مہاراشٹرا کے داغدار سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کو ٹکٹ دینے پر راہول گاندھی کا مذاق اڑایا اور این سی پی سربراہ شردپوار پر مہاراشٹرا میں کسانوں کی خودکشی روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ۔ ناندیڑ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس کے اس بیان کو شرمناک قرار

مہاراشٹرا میں گڑبڑپیدا کرنے مودی کی کوشش : چوہان

ناندیڑ۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر اشوک چوہان نے نریندر مودی کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار ملک اور مہاراشٹرا میں گڑبڑپیدا کرنا چاہتے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا کے تعلق سے فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ریاست ہے اوریہاں کی عوام سیکولر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناند

شوہر کی قاتل بیوی کو سزائے موت برقرار

ممبئی۔30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بمبئی ہائیکورٹ نے ایک 27سالہ خاتون کو شادی کے دو ماہ بعد اپنے شوہر کے قتل پر سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ۔ جسٹس وی کے تھلرامنی اور جسٹس وی ایل اشلیا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے جیوتی کو سنائی گئی سزا برقرار رکھی ۔ جیوتی اور وجئے کی 9مئی 2007ء کو شادی ہوئی تھی لیکن جیوتی کے ایک اور شخص جیون ورگاڈے کے ساتھ ش

الیکشن کمیشن اور سی اے جی کے غیر جانبدار آزادانہ فیصلوں کی ستائش

نئی دہلی۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سی اے جی اور سی وی سی حکومت کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں جس نے ان پر پالیسی مفلوج ہوجانے کا الزام عائد کیا ہے، لیکن صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ان محکموں اور الیکشن کمیشن کے غیر جانبدار اور آزادانہ فیصلوں کی صلاحیت کی ستائش کی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کی ڈائمنڈ جوبلی تقر

بنگلہ دیش سے ہندوستان نقل مقام کرنے والوںکے خلاف کارروائی

کریم گنج؍ دیفو(آسام)۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 1971ء کے بعد جو لوگ بنگلہ دیش سے آکر آسام یا ملک کے کسی حصہ میں بس گئے ہوں انہیں غیرقانونی تارکین وطن تصور کیا جانا چاہیئے اور ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہیئے ۔ بارک ویلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا ہر شخص یہ جانتا ہے کہ ع

مصر کے صدارتی انتخابات /26 اور /27 مئی کو ہوں گے

قاہرہ ۔ /30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی الیکٹورل کمیشن نے آج صدارتی انتخابات کا اعلان کیا جو /26 اور /27 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ اسلام پسند لیڈر محمد مرسی کو بے دخل کردینے کے 10 ماہ بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرسی کو معزول کرنے والے شخص جو اب فون کے ریٹائرڈ سربراہ عبدالفتح السیسی ہیں ۔ جولائی میں ہونے والے منقسم صدارتی انتخابات کی مقب

مصر میں ہندوستان کا عظیم الشان تہذیبی میلہ

قاہرہ۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر میں سیاسی بے چینی سے غیر متاثر ہندوستان دوسرا عظیم الشان تہذیبی میلہ عنقریب منعقد کرے گا جس میں بالی ووڈ کے نامور موسیقار شرکت کریں گے اور متحرک باہمی تعلقات کا مظاہرہ پیش کریں گے جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید حرکیاتی ہوجانے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے کہا کہ ا

عراق میں بندوق بردار کے ہاتھوں 7 فوجی ہلاک

بغداد۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک بندوق بردار نے فوج کی چوکی پر شمالی شہر کے قریب حملہ کرتے ہوئے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب حملہ آوروں نے فوجیوں کے ایک گروپ پر جو چوکی پر تعینات تھا، شہر موصل کے قریب جو بغداد کے شمال مغرب میں 360 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے،

بی جے پی اپنا نظریہ کھوچکی ہے : جسونت سنگھ

نئی دہلی ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈسپلن شکنی کے الزامات پر بی جے پی سے خارج کردینے کے ایک دن بعد جسونت سنگھ نے آج پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹی اپنے نظریات کھوچکی ہے ۔ عارضی سیاسی فوائد کے حرص میں بے سمت دوڑ رہی ہے ۔ 1980 ء میں پارٹی کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل جسونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اب زیادہ دن قائم نہیں رہے گی ۔ پارٹی کے ب

بیمار ماں کی عیادت کیلئے اجازت دینے مشرف کی درخواست

اسلام آباد ۔ /30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ شارجہ کے دواخانہ میں زیرعلاج ان کی بیمار ماں کی تیمارداری کیلئے بیرونی سفر کی اجازت دی جائے ۔ 95 سالہ زرین اشرف کو کل شارجہ کے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ خصوصی عدالت نے ان کی درخواست پر کل سماعت مقرر کی ہے ۔

وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے اگادی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ملک کے مختلف حصوں میں منائے جانے والے گڈی پڈوا ‘ اگادی ‘ چترا سکھ لدی ‘ نوراہ‘ چھٹویں چاند کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے بیان میں منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک بھر میں ان تہواروں کے موقع پر جشن کا ماحول ہوتا ہے اوریہ نئے سال کے آغاز کی علامت ہے ۔

بی جے پی کی سیاست نفرت پر مبنی

لکھیم پور(آسام) ۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی اور اس کے وزارت عظمی امیدوارنریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے عوام کو اپوزیشن پارٹی کی نفرت پر مبنی سیاست کے خلاف خبردار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کے جھوٹے وعدوں اور بڑی باتوں کے دھوکے میں نہ آئیں ۔ اپوزیشن بالخصوص بی جے پی ملک بھر میں بڑی بڑی باتیں کرر