عوام کو نئی حکومت کی توقع شیرمارکٹ میں بہتری‘ایم جے اکبر

کولکتہ ۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قومی ترجمان ایم جے اکبر نے آج کہا کہ اسٹاک مارکٹ میں حالیہ اُچھال سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مرکز میں نئی حکومت کی توقع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں اب یہ احساس پایا جاتا ہے کہ موجودہ یو پی اے حکومت ختم ہونے والی ہے اور اس کی جگہ نئی حکومت اقتدار سنبھالے گی۔انہوں نے کہاکہ مارکٹ کو عوام کی آواز کا اندازہ ہوتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ شیرمارکٹ میں گراوٹ کا رجحان ختم ہوا اور اب بہتری آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت اقتدار پر آئے تو معاشی ترقی پر توجہ مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کیلئے بہتر حکمرانی کا مطلب معیشت میں بہتری اور ملک میں امن و امان ہے ۔ سینئر جرنلسٹ ایم جے اکبر جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ‘ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یو پی اے حکومت پر شدید نکتہ چینی ک