وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے اگادی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ملک کے مختلف حصوں میں منائے جانے والے گڈی پڈوا ‘ اگادی ‘ چترا سکھ لدی ‘ نوراہ‘ چھٹویں چاند کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے بیان میں منموہن سنگھ نے کہا کہ ملک بھر میں ان تہواروں کے موقع پر جشن کا ماحول ہوتا ہے اوریہ نئے سال کے آغاز کی علامت ہے ۔

رافل معاملت: فرانس کو طمانیت سے انٹونی کا انکار
نئی دہلی ۔30مارچ( سیاست ڈاٹ کام )یو پی اے II کی میعاد اب جبکہ ختم ہونے جارہی ہے ‘ فرانس نے ہندوستان سے ایک معاہدہ پر دستخط کی خواہش کی ہے جس کے ذریعہ ڈزالٹ کمپنی کے ساتھ 126جنگی طیاروں پر مذاکرات مکمل کرنے کی طمانیت دی جائے ‘ لیکن وزیر دفاع اے کے انٹونی نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ فرانس کی اس کمپنی کو ہمہ مقصدی میڈیم جنگی رافل طیارے سربراہ کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں ایک معاہدہ پر دستخط کی تجویز تھی جس کے ذریعہ یہ طمانیت دی جانے والی تھی کہ اگر انتخابات کے بعد کوئی دوسری جماعت اقتدار پر آئے تب بھی یہ معاملت غیرمتاثر رہے گی۔