مہاراشٹرا میں گڑبڑپیدا کرنے مودی کی کوشش : چوہان

ناندیڑ۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر اشوک چوہان نے نریندر مودی کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار ملک اور مہاراشٹرا میں گڑبڑپیدا کرنا چاہتے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا کے تعلق سے فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ریاست ہے اوریہاں کی عوام سیکولر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناندیڑ میں گڑبڑپیدا کرنے کی مودی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔