چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو پر نوجوان نے چپل پھینکی

غازی آباد۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو پر رام لیلا گراؤنڈ پر ریالی سے خطاب کے دوران چپل پھینکنے والے نوجوان کو پولیس نے آج حراست میں لے لیا ۔ یہ واقعہ دوپہر میں اُس وقت پیش آیا جب اکھلیش یادو نے ریالی سے خطاب شروع کیا ۔ ایک 25سالہ نوجوان اپنی نشست سے اُٹھ کھڑا ہوا اور چیف منسٹر پر چپل پھینکی ۔ اُس کی اراضی غیرقانونی طور پر ضبط کرنے کے خلاف بطور احتجاج اُس نے یہ حرکت کی ۔ تاہم یہ چپل جلسہ گاہ میں قائم کی گئی میڈیا گیلری میں گری ۔ پولیس نے فوری نوجوان کو پکڑ لیا اور پولیس اسٹیشن لے گئے ۔ معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔