مصر کے صدارتی انتخابات /26 اور /27 مئی کو ہوں گے

قاہرہ ۔ /30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی الیکٹورل کمیشن نے آج صدارتی انتخابات کا اعلان کیا جو /26 اور /27 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ اسلام پسند لیڈر محمد مرسی کو بے دخل کردینے کے 10 ماہ بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرسی کو معزول کرنے والے شخص جو اب فون کے ریٹائرڈ سربراہ عبدالفتح السیسی ہیں ۔ جولائی میں ہونے والے منقسم صدارتی انتخابات کی مقبولیت کی لہر پر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ انتخابات میں اگر کسی کو واضح اکثریت نہیں ملی تو دوسرے مرحلے میں رائے دہی ہوگی ۔ لیکن نتائج کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ فتح السیسی کو قطعی اکثریت نہیں ملے گی ۔ ان کے بعد دوسرے قائد حمدین سبحانی ہے جو 2012 ء کے انتخابات میں تیسرے مقام پر تھے ۔