فہرست رائے دہندگان کی اُردو میں اشاعت کا خیرمقدم

حیدرآباد 30 مارچ (پریس نوٹ) ’’بزم جوہر‘‘ پارلیمانی حلقہ بیدر (کرناٹک اسٹیٹ) میں لوک سبھا انتخابات کی فہرست رائے دہندگان کو اُردو زبان میں شائع کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے الیکشن کمشنر مسٹر جعفر اور رکن پارلیمان بیدر ڈاکٹر ایم دھرم سنگھ کی کامیاب اور مؤثر نمائندگی اور اُردو زبان سے ان کی غیر معمولی محبت کا بین ثبوت جو پورے ملک میں پارلیمانی حلقہ بیدر کرناٹک کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ڈاکٹر راہی جنرل سکریٹری بزم جوہر و انجمن ترقی اُردو عظیم تر حیدرآباد نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات جو بیدر 8 اپریل کو مقرر ہے۔ اس کے بعد انجمن ترقی اُردو اور بزم جوہر کی جانب سے ڈاکٹر دھرم سنگھ کی خیرمقدمی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر دھرم سنگھ سابق چیف منسٹر کرناٹک عثمانیہ یونیورسٹی کے اُردو گریجویٹ ہیں اور انہی کی مؤثر نمائندگی پر بیدر اُتسو میں پہلی مرتبہ اُردو مشاعرے کا سرکاری سطح پر شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔ حالانکہ یہ کام اُردو کے شہر حیدرآباد میں ہونا چاہئے تھا لیکن مقامی قیادت کی عدم دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے۔