ٹرین پٹریاں عبور کرنے کی کوشش مزدور ہلاک

حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ریلوے کنٹراکٹ مزدور ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ودیا نگر تا جامعہ عثمانیہ کے درمیان ایک تجرباتی ٹرین چلائی جارہی تھی اور 40سالہ کیندرا اس ٹرین کی زد میں آگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی محکمہ ریلوے کی کنٹراکٹ ملازمہ تھی اور برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔