کنگ کوٹھی میں آتشزدگی، کپڑے کی دکان خاکستر

حیدرآباد ۔ /30 مارچ (سیاست نیوز) کنگ کوٹھی شیر گیٹ کے قریب پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں شارٹ سرکٹ سے کپڑے کی دوکان جلکر خاکسر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شام کنگ کوٹھی کے قریب واقع ایک دوکان میں اچانک دھواں دیکھا گیا جس پر مقامی عوام نے فائر انجن عملہ کو آگاہ کیا ۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔
شہر کے مختلف فائر اسٹیشنوں سے وابستہ فائر انجن جائے حادثہ پر پہونچ گئے اور تقریباً 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ پولیس سلطان بازار نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔