ووٹ اور 10 روپے نوٹ کا عطیہ دینے ملکاجگیری امیدوار پروفیسر ناگیشور کی اپیل

حیدرآباد 30 مارچ (این ایس ایس) دو مرتبہ ایم ایل سی منتخب ہونے والے کے ناگیشور راؤ نے جو آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری سے بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کے حلقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ انھیں ووٹ دینے کے علاوہ 10 روپئے عطیہ دیں تاکہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکے۔ آج ملکاجگیری میں لکشمی سائی گارڈن میں ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر ناگیشور نے کہاکہ حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری متوسط طبقہ کے لئے ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے گریٹر حیدرآباد کو مرکز بنانے کے بجائے شہر کو ایک آرام دہ مقام پر منتقل کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ بہتر معیارات کے ساتھ زندگی گذاری جاسکے۔