نواز شریف کا مستعفی ہونے سے صاف انکار

اسلام آباد ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور اپوزیشن کے مابین محاذ آرائی شدت اختیار کرگئی اور وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا۔ عمران خان نے نواز شریف کے مستعفی ہونے تک کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ جاریہ سیاسی بحران کے دوران پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے احتجا

وزیراعظم نواز شریف کا آج دورۂ ترکی

اسلام آباد۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جمعرات کو انقرہ روانہ ہوں گے۔ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نامزد ترک صدر رجب طیب اردگان جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے بھاری اکثریت سے انتخا

پانی کی تقسیم، ہند۔پاک مذاکرات ناکام

لاہور۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈس واٹر کمشنرز کے زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے کل ہندوستان کی 10 رکنی ٹیم سے بات چیت کی تھی ۔ ہندوستانی انڈس واٹر کمشنرز کے ووہرا کی زیرقیادت ٹیم اس بات چیت کا حل نکالنے میں ناکام رہی ۔ ہند۔پاک پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے

نواز شریف اور شہباز کے خلاف قتل کیس درج کرنے عدالت کا حکم

لاہور ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے آج وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی و چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کے علاوہ دیگر 19 کے خلاف قتل کا کیس درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مخالف حکومت عالم دین طاہر القادری کے 14 حامیوں کے قتل میں مبینہ طور پر ان کے ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف حکومت کے تین وفاقی وزراء کی

پانی کی تقسیم پر ہند۔ پاک انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

لاہور۔ 26 اگست ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پانی کی تقسیم پر پاک ہندوستان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر تے ہو ئے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے انکار کردیا ہے۔پانی کی تقسیم پر پاک ہندوستان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پا

پاکستانی احتجاجیوں کا شاہراہِ دستور کے تخلیہ سے انکار

اسلام آباد۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی دارالحکومت میں شاہراہ دستور خالی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ انقلاب اور آزادی مارچ کے منتظمین کو پہنچا دیا گیا، شرکاء نے شاہراہِ دستور مکمل خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے جزوی طورپر سڑک خالی کی ہے جبکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد بارے اپنے اپن

زرداری کا مسئلہ کے سیاسی حل کا مشورہ

لاہور۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدرنشین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور اس مسئلہ کو سیاسی طور پر حل کریں۔ وہ وزیراعظم نواز شریف، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور چودھری شماعت اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقاتوں کے بعد لاہور ہوائی اڈے پر ذرائع

پاکستان میں تعطل برقرار ، بات چیت غیرفیصلہ کن

اسلام آباد ۔23 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے احتجاجیوں اور حکومت کے درمیان بات چیت پر ہنوز تعطل برقرار ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان اور عالم دین مولانا طاہرالقادری گزشتہ سال انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ نواز شریف

شریف کیخلاف قتل کے مقدمہ کو چیلنج

لاہور 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے 3 مرکزی وزراء نے سیشن کی ایک عدالت میں وزیراعظم نواز شریف، اُن کے بھائی چیف منسٹر پاکستانی پنجاب شہباز شریف اور دیگر 19 کے خلاف طاہر القادری کے 14 حامیوں کے قتل کا مقدمہ سماعت کیلئے قبول کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ سیشن کی عدالت نے 18 اگسٹ کو وزیراعظم، چیف منسٹر پاکستانی پنجاب اور دیگر 19 افراد ک

نواز شریف کی آج احتجاجیوں کے درمیان زرداری سے ملاقات متوقع

اسلام آباد ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ انہیں مستعفی ہوجانے کیلئے دباؤ میں شدت پیدا کرتے ہوئے مخالف حکومت احتجاج بڑھتے جارہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سابق صدر اور پی پی پی لیڈر آصف علی زرداری کو کل یہاں ظہرانہ پر ملاقات کیلئے مدعو کیا ہے تاکہ سیاسی تعطل سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ نواز شریف نے آج زرداری کے

صدر پاکستان سے نواز شریف کی ملاقات

اسلام آباد، 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین سے آج وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کا صدر مملکت سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت سے وزیر اعظم شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔