نواز شریف کا مستعفی ہونے سے صاف انکار

اسلام آباد ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور اپوزیشن کے مابین محاذ آرائی شدت اختیار کرگئی اور وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا۔ عمران خان نے نواز شریف کے مستعفی ہونے تک کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ جاریہ سیاسی بحران کے دوران پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے احتجاجیوں کے مطالبہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور موجودہ سیاسی بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ واضح رہیکہ عمران خان کی زیرقیادت پاکستان تحریک انصاف اور عالم دین علامہ طاہرالقادری کی پاکستان عوامی تحریک نے موجودہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جاری رکھا ہے اور وہ نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہیں اور جمہوریت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اگر کوئی اس نظام میں خلل ڈالے گا تو اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس یقین اظہار کیا کہ موجودہ حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو غیرمعمولی نقصان ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متاثر ہورہا ہے۔ نواز شریف نے یاد دلایا کہ خود عمران خان نے انتخابات کے بعد ملاقات میں کامیابی کی مبارکباد دی تھی لیکن آج ان کا موقف تبدیل ہوگیا ہے۔ اس دوران امریکی سروے میں یہ انکشاف ہوا ہیکہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں استعفیٰ کیلئے شدید دباؤ کے باوجود عمران خان سے زیادہ مقبول ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ جاری مظاہرہ اکثریتی رائے کا مظہر نہ