پاکستان میں جاری سیاسی بحران حل کرنے فوج کی ثالثی

اسلام آباد۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی طاقتور فوج کے سربراہ راحیل شریف نے اندرون تین دن وزیراعظم نواز شریف سے دوسری مرتبہ ملاقات کی، جبکہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری نے جاری بحران کو اندرون 24 گھنٹے حل کرنے کیلئے فوج کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔اس دوران حکومت ِپاکستان نے علامہ طاہر القادری کا اہم مطالبہ تسلیم کرلیا کہ 21 افراد بشمول وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں 17 جون کو ان کے حامیوں سے جھڑپ میں 14 افراد ہلاک ہوگئے لیکن علامہ قادری نے نواز شریف کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کرنے چاہئیں۔