پانی کی تقسیم، ہند۔پاک مذاکرات ناکام

لاہور۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈس واٹر کمشنرز کے زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے کل ہندوستان کی 10 رکنی ٹیم سے بات چیت کی تھی ۔ ہندوستانی انڈس واٹر کمشنرز کے ووہرا کی زیرقیادت ٹیم اس بات چیت کا حل نکالنے میں ناکام رہی ۔ ہند۔پاک پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی میں لچک کا مظاہرہ دکھانے اور دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے واضح طور پر انکار کردیا۔ جس پرپاکستان نے ہندوستان کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے پانی کے مسئلے پر10رکنی وفد پاکستان آ یا تھا اور یہاں گزشتہ3روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا لیکن مذاکرات کا مرکزکشن گنگا ڈیم پر ہندوستان نے لچک دکھانے سے انکار کردیا اور ڈیموں کی تعمیرروکنے سے بھی منع کردیا۔ جس کے بعد دونوں ممالک میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔