نواز شریف اور شہباز کے خلاف قتل کیس درج کرنے عدالت کا حکم

لاہور ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے آج وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی و چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کے علاوہ دیگر 19 کے خلاف قتل کا کیس درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مخالف حکومت عالم دین طاہر القادری کے 14 حامیوں کے قتل میں مبینہ طور پر ان کے ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف حکومت کے تین وفاقی وزراء کی درخواستوں کو مسترد کردیا جس میں سیشن عدالتوں کے احکام کے خلاف اپیل داخل کی گئی تھی ۔طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر عدالت نے قتل کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے ۔