پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

اسلام آباد ،25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں چار فیصد سے زائد کم ہو گئی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے پہلے انٹر بینک میں ایک ڈالر 98 روپے 85 پیسے کا تھا جبکہ اب ایک ڈالر بڑھ کر تقریباً 103 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستانی معیشت میں بہتری اس وقت آنا شروع ہو ئی تھی، جب آئی ایم ایف نے حکومت کو قرض فراہم کیا تھا۔