پانی کی تقسیم پر ہند۔ پاک انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

لاہور۔ 26 اگست ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پانی کی تقسیم پر پاک ہندوستان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر تے ہو ئے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے انکار کردیا ہے۔پانی کی تقسیم پر پاک ہندوستان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک ہندوستان انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا ایک دور کل بھی متوقع ہے تاہم ہندوستان کی جانب سے کشن گنگاڈیم کیڈیزائن میں تبدیلی سے انکار کے بعد کسی پیش رفت کی توقع نہیں۔