عمران خان اور طاہرالقادری کا احتجاج غیر منصفانہ : نواز شریف

اسلام آباد۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمران خان اور علامہ طاہر القادری کا احتجاج غیر منصفانہ ہے۔ ان کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں‘ انہوں نے کہا کہ احتجاجیوں کے تمام دستوری مطالبات کو قبول کرلئے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر عمران خان نے 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کی اجازت دیتے ہوئے 30دن کیلئے استعفیٰ دینے نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا ۔ نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبہ کے بعد اپنے پہلے برسرعام خطاب میں کہا کہ احتجاجی قائدین احتجاجوں میں اپنی توانائی صرف کرنے کے بجائے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم رول ادا کریں۔ چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز کے ہمراہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے تمام دستوری مطالبات کو قبول کرلیا ہے تو اب احتجاج کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔