پاکستانی قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع

پشاور۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آ ج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا ارباب عارف نے فاٹا سیکریٹریٹ پشاور میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسی نیشن کیلئے 2 ہزار656ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 6 قبائلی ایجنسیزاور 6 ایف آ رز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔