شریف کیخلاف قتل کے مقدمہ کو چیلنج

لاہور 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے 3 مرکزی وزراء نے سیشن کی ایک عدالت میں وزیراعظم نواز شریف، اُن کے بھائی چیف منسٹر پاکستانی پنجاب شہباز شریف اور دیگر 19 کے خلاف طاہر القادری کے 14 حامیوں کے قتل کا مقدمہ سماعت کیلئے قبول کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ سیشن کی عدالت نے 18 اگسٹ کو وزیراعظم، چیف منسٹر پاکستانی پنجاب اور دیگر 19 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کی قیامگاہ پر دھاوے کے دوران پولیس عہدیداروں نے حصہ لیا تھا جس میں مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوئے تھے چنانچہ اِن تمام وزراء کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چنانچہ آج لاہور کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی۔