نواز شریف کی آج احتجاجیوں کے درمیان زرداری سے ملاقات متوقع

اسلام آباد ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ انہیں مستعفی ہوجانے کیلئے دباؤ میں شدت پیدا کرتے ہوئے مخالف حکومت احتجاج بڑھتے جارہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سابق صدر اور پی پی پی لیڈر آصف علی زرداری کو کل یہاں ظہرانہ پر ملاقات کیلئے مدعو کیا ہے تاکہ سیاسی تعطل سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ نواز شریف نے آج زرداری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں پرائم منسٹر ہاؤز میں کل لنچ پر میٹنگ کیلئے مدعو کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین زرداری موجودہ طور پر کراچی میں ہیں۔ وہ گذشتہ سال صدر کی حیثیت سے اپنی 5 سالہ میعاد کے اختتام سبکدوش ہونے کے بعد سے زیادہ تر دبئی میں قیام کرتے ہیں۔