عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا ایک دوسرے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے آج متفرق مسائل پر ایک دوسرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث پولیس کو مداخلت کرنا پڑا۔ بی جے پی نے چیف منسٹر اروند کجریوال کی قیامگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ الزام عائد کیاکہ اینٹی کرپشن بیورو کیلئے ایک جاسوسی آلہ خریدا گیا ہے جس کے ذ

مانسون میں ایک دو یوم کی تاخیر ممکن

نئی دہلی ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا جنوب مغربی مانسون جو ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی جان ہے، اس میں ایک یا دو یوم کی تاخیر ہوجانے کا اندیشہ ہے اور ہوسکتا ہے یہ 3 جون سے قبل ساحل کیرالا سے ٹکرائے گا، موسمیات کے مختلف اداروں کے عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ قبل ازیں یہ ساحل کیرالا تک 30 مئی کو پہنچ جانے کی توقع تھی۔ مانسون کی آمد میں

ہند ۔ بنگلہ سمجھوتہ کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ ڈھاکہ سے قبل کابینہ نے انسانوں کی بردہ فروشی کو روکنے اور متاثرین کو ان کے خاندانوں تک پہونچانے کے مقصد سے ہند۔بنگلہ دیش سمجھوتہ کو منظوری دے دی۔ کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں بالخصوص خواتین اور بچوں کے بشمول ہر قسم کی انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور متاثر

وائٹ ہاؤس میں اے آر رحمن کی دستاویزی فلم کی نمائش

واشنگٹن،30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمن کی زندگی پر تیار کردہ ایک دستاویزی فلم وائٹ ہاؤس میں دکھائی گئی۔ اومیش اگروال کی زیرہدایت تیار کردہ فلم میں آسکر اور گرامی ایوارڈ یافتہ موسیقار کی پیشہ ورانہ اور شخصی زندگی کے طویل سفر کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان کی موسیقی میں مشرقی حساسیت اور مغربی تکنیک کے حسین ا

’’اراضی بل میری زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں ‘‘

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے اگرچہ حصول اراضی آرڈیننس کی تیسری مرتبہ اجرائی کا فیصلہ کیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اس ضمن میں قانون سازی ’’میرے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں ہے‘‘۔ انھوں نے انگریزی روزنامہ ’دی ٹربیون‘ کو انٹرویو میں کہاکہ ’’یہ تو میری پارٹی یا حکومت کا ایجنڈہ ہے‘‘۔ مودی نے ا

ہریانہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے متاثرین کا دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سیول سوسائٹی اور اقلیتوں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے ارکان نے آج یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بلبھ گڑھ (ہریانہ) میں دوشنبہ 25 مئی کو ایک عبادتگاہ کی تعمیر کے مسئلہ پر دو فرقوں کے درمیان تصادم کے پس پردہ عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے مذکورہ واقعہ کے 30 متاثرین کے ساتھ دہلی میں ہر

بلوچستان میں عسکریت پسند حملہ ، 22 بس مسافرین ہلاک

کراچی ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے کراچی جانے والی دو بسوں میں سوار 30 مسافرین کا اغواء کرنے کے بعد 22 مسافرین کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ جس کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسیس نے بندوق برداروں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ سکیورٹی فورسیس کی وردیوں میں ملبو

بیف کی فروخت پر امتناع سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھے گی!

ممبئی ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ چھیڑتے ہوئے بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے آج مسلمانوں پر زور دیا کہ اپنے ریاستوں میں بیف کی فروخت پر امتناع کا مطالبہ کردیں تاکہ ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھائی جاسکے‘‘۔ شاہنواز نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’کسی حکومت کی جانب سے فیصلے عوامی احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں۔ ہ

امریکہ میں سیلاب سے 28 افراد ہلاک ، 11 لاپتہ

ڈلاس(امریکہ ) ۔30مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے آج ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ میں مزید چار نعشیں برآمد کی ہیں۔ یہاں سیلاب نے بڑے پیمانہ پر تباہی مچائی اور شاہراہیں و مکانات زیر آب ہوگئے ۔ ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہوچکی ہے جن میں 24 مہلوکین ٹیکساس کے ہیں اور تقریباً 11ہنوز لاپتہ ہیں۔ کل رات سے 17.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ

متنازعہ حالات میں سیپ بلاٹر 5 ویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب

زیورخ ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بدعنوانی کے الزامات سے پریشان فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سیپ بلاٹر کو پانچویں مرتبہ تنظیم کا صدر منتخب کر لیا ہے۔سیپ بلاٹر کے حریف اردن کے علی ابن الحسین نے رائے دہی کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو گئے۔سیپ بلاٹر کو مطلوبہ دو تہائی ووٹوں میں صرف سات ووٹوں کی کمی کا سامنا تھا لیکن پرنس علی نے مزید مقابلہ نہ

جوکووچ‘ مرے اور کیویٹوا کی پیشقدمی

پیرس۔30مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں دفاعی چمپئن رافل نڈال سے ٹکراؤ کی سمت ایک اور قدم بڑھایاہے جیسا کہ انہوں نے رواں فرنچ اوپن کی تیسرے مرحلے کے مقابلے میں آسٹریلیائی کھلاڑی تناسی کوکیناکس کو راست سیٹوں میں 6-4 ‘ 6-4‘ 6-4 سے شکست دی ہے ۔ ایک اور مقابلے میں برطانوی نمبر ایک کھلاڑی ای

قذافی اسٹیڈیم کے نزد خودکش دھماکہ ‘ زمبابوے آج آخری ونڈے کھیلے گی

لاہور ۔30مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کی ٹیم جو کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز میں مصروف ہے ‘ تاہم گذشتہ رات جب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے کھیلا جارہا تھا تو اس دوران اسٹیڈیم کے نزد ایک دھماکہ ہوا جسے ابتداء میں پاور ٹرانسفارمر میں دھماکہ قرار دیا تھا لیکن بعدازاں عہدیداروں نے کہا کہ اسٹیڈیم سے تقریب