ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن مریضوں کے علاج و معالجہ میں سرگرداں

حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی این جی او ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن ( ایچ ایچ ایف ) ضرورت مند غریب مریضوں کو بالکلیہ مفت اعلیٰ درجہ کی سرجریوں کے ذریعہ مدد کررہی ہے۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل پر مختلف امراض میں مبتلاء ضرورت مند مریضوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے علاج معالجہ میں مدد فراہم کررہی ہے۔ مجتبیٰ حسن عسکری منیجنگ ٹرسٹی تنظیم ہذا نے کہا کہ ہماری تنظیم غربت کے پیش نظر ناامید مریضوں کیلئے کررہی ہے۔ ڈاکٹر سی جی رگھورام سپرنٹنڈنٹ او جی ایچ نے ڈاکٹرس اور ایچ ایچ ایف ارکان کو ان کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات پر تہنیت پیش کی۔ ڈاکٹر ایس سرینواسا ریڈی کی زیر صدارت آرتھو پیڈک سرجنس کی ٹیم ہڈیوں کے مختلف علاج و جراحی کیلئے خدمت میں مصروف ہے۔ مسرس گلوبل ہیلت کیر سسٹمس، مسرس جانسن اینڈ جانسن کے ڈسٹری بیوٹرس جن کی نمائندگی مسٹر موہن ریڈی کرتے ہیں۔ اس تنظیم کا قیام 2007ء میں عمل میں آیا تب سے اس تنظیم کے تحت 10,000 سے زیادہ مریضوں کو راحت پہنچائی گئی۔