اسسٹنٹ انجینئر نلگنڈہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ انجینئر الیکٹرسٹی ، مٹم پلی منڈل ضلع نلگنڈہ ایم کوٹیشور راؤ کو کھیتوں میں برقی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے درخواست گذار سے کمپیوٹر آپریٹر ایس جتندر کے ذریعہ سے 20 ہزار شوت قبول کرنے کے دوران کمپیوٹر آپریٹر کو اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رشوت کی رقم کو کمپیوٹر آپریٹر کی جیب سے برآ

نیسلے انڈیا اور فلمی اداکاروں کیخلاف کیس درج

بارہ بنگی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگی نوڈلس کی تیاری میں حفظان صحت کے معیار (سیفٹی اسٹانڈرڈس) کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت میں نیسلے انڈیا کے خلاف آج ایک کیس درج کروایا گیا ہے کہ برانڈیڈ نوڈلس کی تشہیر کرنے پر فلمی اداکار امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ اور پریتا زینٹا کو بھی عدالت میں کھینچ لیا گیا ہے۔ اترپردیش فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ اڈمنسٹری

بنگلہ وزیر نے مودی کی ستائش کی

ڈھاکہ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمینی سرحد معاہدہ (ایل بی اے) کی ہندوستانی پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کو وزیراعظم نریندر مودی کا عمدہ ’’تدبر‘‘ قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے آج کہا کہ یہ باہمی روابط میں دوستی اور بھروسہ کو استوار کرنے میں سنگ میل ہے۔ محمود علی نے یہاں ایک سمینار میں کہا، ’’میں وزیراعظم ہند

نتیش اور لالو کا ایک دوسرے کیساتھ بیٹھنے سے گریز

پٹنہ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج پھر ایک بار ایک پروگرام میں شہ نشین پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے سے گریز کیا جس کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان خلیج کی قیاس آرائیاں مزید شدت اختیار کرگئی ہیں۔ یہ دونوں قائدین کو صدر جنتادل (متحدہ) شردیادو کے ساتھ ماہی گیروں کی مہا ریالی میں شرکت او

مختصر خبریں

علی گڑھ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بے قاعدگیوں کی اطلاعات کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جلد ہی انکوائری کرائے گی کہ اس کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحان برائے سیشن 2015-16ء کیلئے تمام گیارہ مراکز میں مسلمہ طریق کار پر عمل ہوا یا نہیں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے ڈگری کالجس کی کشادگی

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب یونیورسٹی ہذا کے تحت آنے والے تمام ڈگری کالجس کی کشادگی 8 جون کو عمل میں آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں یکم ؍ جون کو آغاز کیا گیا تھا جس پر نظرثانی کی جاکر8 جون کو آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر سیاست میں آج بی ایڈ انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 6 جون کو مقرر ہے۔ اس میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) اتوار 31 مئی کو 3 تا 5 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر حاضر ہوکر امتحان تحریر کرتے ہوئے پرچہ حاصل کریں۔