ووکیشنل اسکلس تربیت پر آج سمینار

ملک و بیرون ملک روزگار کے مواقع پر طلبہ کی رہبری و رہنمائی

حیدرآباد ۔ 30 مئی (پریس نوٹ) اسکلس فرم انڈیا واقع بنجارہ ہلز کے دفتر میں دو دنوں سے جاری سمینار کامیاب رہا، جہاں پر ایسے طلباء جو دسویں کامیاب ہیں، انہیں ووکیشنل ایجوکیشن اسکلس ٹریننگ میں ماہر بنانے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسکلس ملیشیاء کے ڈائرکٹر وی کے کمارسین نے طلباء و شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موجوہ دور میں نوجوانوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا۔ ایسے طلباء جوکہ احساس کمتری میں مبتلاء تھے، انہیں نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسے انٹرنیشنل ووکیشنل ایجوکیشن اسکلس ٹریننگ جوکہ ہندوستان میں نہیں پائے جاتے، ملیشیا جیسے ملک میں یہ ٹریننگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسکلس فرم انڈیا اور اسکلس ملیشیاء کی کاوشوں سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور ووکیشنل ایجوکیشن اسکلس ٹریننگ سے آراستہ کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر کمار سین نے طلباء کو اس ٹریننگ سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے ان سے سوالات بھی کئے، جن کا انہوں نے تسلی و تشفی بخش جواب دیا۔ ہندوستان میں بڑھتی بیروزگاری اور نوجوانوں کی زبوں حالی پر اسکلس فرم انڈیا کے ایم ڈی جناب جاوید لطیف نے تفصیلی روشنی ڈالی اور طلباء کو انٹرنیشنل ووکیشنل ایجوکیشن اسکلس ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے ہنرمند بن جانے کا مشورہ دیا۔ ہنرمند افراد کی ان دنوں ساری دنیا میں کافی مانگ ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کا ہنرمند بن جانا خود ان کی زندگی میں کامیاب ہوجانے کے مترادف ہے۔ ایسے نوجوانوں کیلئے بھی اسکلس فرم انڈیا ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ اسکلس ملیشیاء کے تحت، ملیشیاء میں ہوٹل مینجمنٹ، ڈپلومہ ان لوجیسٹک مینجمنٹ، ویرہاؤز مینجمنٹ، فار واڈنگ مینجمنٹ، ریٹیل مینجمنٹ جیسے اہم ترین ووکیشنل ایجوکیشنل اسکلس ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مسلسل دو دنوں سے لگاتار سمینار منعقد کیا گیا۔ عوام اور طلباء کے بے حد اصرار پر اتوار کے دن تک کیلئے اس سمینار میں توسیع کی گئی ہے۔ اتوار کے دن 2 بجے تک طلباء اس سمینار میں شرکت کرسکتے ہیں اور اسکلس ملیشیاء کے ڈائرکٹر سے راست طور پر ملاقات بھی کی جاسکتی ہے۔ 31 مئی اتوار کو 2 بجے تک ملیشیاء میں ووکیشنل ایجوکیشن اسکلس ٹریننگ پر منعقد کئے جانے والا سمینار اختتام پذیر ہوگا۔ نوجوان اور طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ دو دنوں تک چلے اس سمینار میں سینئر صحافی آزاد چشتی، محمد عبدالواجد، محمد منہاج کے علاوہ زبیر بھی موجود تھے۔