شمس آباد میں انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج

شمس آباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر آج صبح ای او آر ڈی اپنے عملہ کے ساتھ جے سی بی کے ذریعہ سی سی بیڈس کا انہدام کروادیا۔ شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب ایرپورٹ جانے والے راستہ پر کئی ہوٹلس قائم ہیں جہاں کوئی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تمام ہوٹلس کے مالکین نے پارکنگ کیلئے سی سی بیڈس ڈلوایا تھا جس کو تقریباً دو تین سال گذر چکے ہیں جن کے خلاف شمس آباد تلگودیشم گرام پنچایت ممبرس اجئے، ایچ ایوب حسین، شیاملماں، وینکٹیش، ارجن ریڈی، کویتا اور ملاریڈی نے ایم پی ڈی او انچارج شیشاگری شرما کو ایک یادداشت پیش کی، جس میں ای او آر ڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔