’’عالمی یوم عدم تمباکو‘‘ حکومت پر تمباکو پر پابندی کو یقینی بنانے پر زور

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) 31 مئی کو ’’عالمی یوم عدم تمباکو‘‘ کے موقع پر ڈاکٹرس نے حکومت پر زور دیا کہ ہندوستان میں تمباکو کے استعمال پر جو پابندی ہے، اس کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے اور ڈاکٹرس کی مدد کریں تاکہ وہ اورل (منہ) کے کینسر سے لڑیں۔ تمباکو کے سبب ہندوستان میں 1.5 لاکھ کینسر کے معاملات پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر وکاس گوڑ، ڈاکٹر گوڑس ڈینٹل ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر نے ثابت کیا کہ کس طرح تمباکو کے استعمال سے کینسر لاحق ہوتا ہے۔ ڈاکٹر گوڑ کے مطابق ملک منہ کے کینسر میں دنیا کا صدر مقام بن گیا ہے۔ ہندوستان میں 5.6 ملین کینسر کی اموات میں تیسرا حصہ تمباکو کے سبب موت واقع ہونے کو بتایا جاتا ہے۔