فائر سرویسیس کی ویب سائٹ کا وزیر داخلہ کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج محکمہ فائر سرویسیس کی سرکاری ویب سائٹ رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کمپنیوں اور بڑی عمارتوں سے اپیل کی کہ آتشی حادثات کے انسداد کے لیے جدید طریقہ کار اور نظام کو اختیار کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویب سائٹ پر ہمہ منزلہ عمارتوں سے متعلق معلومات شامل ہیں ۔ ان کو احتیاطی اقدامات کے طور پر اختیار کیا جانا چاہئے ۔ یہ ایک اچھی بات ہے کہ محکمہ فائر سرویسیس آسان انداز میں عوام تک پہنچے گا ۔ ریاستی حکومت نے فائر سیفٹی اور آتشی حادثات کے انسداد کے لیے جدید و عصری آلات محکمہ کو فراہم کیا ہے ۔ محکمہ اب مزید تیز انداز میں اپنے فرائض انجام دینے کے لیے درکار مشینری سے لیس ہوچکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جدید نظام حاصل کرنے کے لیے e سیوا کے ذریعہ اجازت ناموں کی پیشکش کی جائے گی ۔۔